About GreenTraderگرین ٹریڈر کے بارے میں

GreenTrader is a plant nursery in Muridwala, Samundri. We sell the plants that actually live in our own weather, and you order them on WhatsApp from a real person.

گرین ٹریڈر مریدوالا، سمندری کی ایک پودوں کی نرسری ہے۔ ہم وہی پودے رکھتے ہیں جو یہاں کی مٹی اور موسم میں پل جاتے ہیں۔ آرڈر واٹس ایپ پر ہوتا ہے، اور بات کسی مشین سے نہیں، بندے سے ہوتی ہے۔

What we believeہمارا اصول

Buying a plant should be simple. You should be able to:

پودا خریدنا کوئی مشکل کام نہیں ہونا چاہیے۔ اتنی بات تو ہر گاہک کا حق ہے:

  • See the plant in a clear photoپودے کی صاف تصویر سامنے ہو
  • Know its real size and real priceقد اور قیمت، دونوں اصل ہوں
  • Know if it will live in our weatherپہلے سے پتہ ہو کہ یہ ہمارے موسم میں چلے گا یا نہیں
  • Talk to a real person before you payپیسے دینے سے پہلے کسی جیتے جاگتے بندے سے بات ہو

That is the whole website. No account to make, no long forms, no fake sale timers.

بس اتنی سی ہے ہماری ویب سائٹ۔ نہ اکاؤنٹ بنانے کا جھنجھٹ، نہ لمبے فارم، اور نہ ہی جھوٹی سیل کا شور۔

What every plant page tells youہر پودے کے صفحے پر کیا لکھا ہوتا ہے

  • Name in English and Urduانگریزی اور اردو نام
  • Botanical (scientific) nameنباتاتی یعنی سائنسی نام
  • Real height and pot sizeپودے کا اصل قد اور گملے کا ناپ
  • How much water and sun it needsکتنا پانی مانگتا ہے اور کتنی دھوپ
  • How it handles our heat and our winterیہاں کی گرمی اور سردی جھیل سکتا ہے یا نہیں

If a plant grows in one season only, or cannot travel safely, we tell you plainly.

اگر کوئی پودا صرف ایک ہی موسم کا ہے، یا راستے کا سفر نہیں جھیل سکتا، تو ہم پہلے ہی صاف بتا دیتے ہیں — بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

How ordering worksآرڈر کیسے کریں

  1. Press the green “Order on WhatsApp” button. A message opens by itself with the plant name, quantity and listed price.

    سبز بٹن ”واٹس ایپ پر آرڈر کریں“ دبائیں۔ پیغام خود ہی کھل جائے گا، جس میں پودے کا نام، تعداد اور قیمت پہلے سے لکھی ہوگی۔

  2. Send it to us. We reply with the plant’s size today, whether it is available, the final price and the delivery charges.

    پیغام بھیج دیں۔ جواب میں ہم بتائیں گے کہ پودا اِس وقت کتنا بڑا ہے، موجود ہے یا نہیں، پکی قیمت کیا بنے گی اور ڈیلیوری کا خرچہ کتنا ہوگا۔

  3. When you say yes, we pack the plant and send it. Payment is advance only — no credit.

    آپ کی ہاں کے بعد پودا پیک ہو کر روانہ ہو جاتا ہے۔ ادائیگی صرف ایڈوانس — ادھار کا سلسلہ نہیں۔

Read the full ordering guide

آرڈر کی مکمل تفصیل پڑھیں

Where we workہم کہاں کام کرتے ہیں

Our nursery is in Muridwala, in Samundri tehsil. We take plants to these areas and the villages around them:

ہماری نرسری مریدوالا، تحصیل سمندری میں ہے۔ ان علاقوں اور ان کے آس پاس کے گاؤں تک پودے پہنچانا ہمارا روز کا کام ہے:

  • Muridwala
  • Samundri
  • Rajana
  • Dajkot
  • Faisalabad
  • Toba Tek Singh

Not sure about your village? Send us your location on WhatsApp and we will tell you before you order.

اپنے گاؤں کا نام اس فہرست میں نہیں ملا؟ واٹس ایپ پر اپنی لوکیشن بھیج دیں — آرڈر سے پہلے ہی بتا دیں گے کہ پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔

Our visionہمارا مقصد

To help keep Pakistan green and make the country more climate-safe — one healthy plant at a time.

ہمارا خواب ہے کہ پاکستان ہرا بھرا رہے اور موسم کی سختی جھیلنے کے قابل ہو — ایک وقت میں ایک صحت مند پودا۔

Read more about our company history and vision.

Who runs GreenTraderگرین ٹریڈر کون چلا رہا ہے

Abdul Sattar Nadeem, Director and Investor of GreenTrader.pk

Director / Investor

Abdul Sattar Nadeem

GreenTrader is run and backed by Abdul Sattar Nadeem. He has been running businesses since 2006. He founded Al Mubashir Mechanical Contracting L.L.C. in Umm Al Quwain, UAE, and is a Director of Al Amber Recycling in the UAE.

گرین ٹریڈر عبد الستار ندیم چلا رہے ہیں، اور سرمایہ بھی انہی کا لگا ہوا ہے۔ کاروبار کا تجربہ 2006 سے ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر ام القیوین میں المبشر مکینیکل کنٹریکٹنگ ایل ایل سی انہی کی بنائی ہوئی ہے، اور الامبر ری سائیکلنگ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

That is why this website is built the way it is: plain information, real prices, and a person who answers the phone.

یہی وجہ ہے کہ یہ ویب سائٹ ایسی بنی ہے: سیدھی بات، کھری قیمت، اور ایک بندہ جو فون اٹھاتا ہے۔

  • Business owner since 20062006 سے اپنا کاروبار
  • Founder, Al Mubashir Mechanical Contracting L.L.C. (UAE)بانی — المبشر مکینیکل کنٹریکٹنگ، متحدہ عرب امارات
  • Director, Al Amber Recycling (UAE)ڈائریکٹر — الامبر ری سائیکلنگ، متحدہ عرب امارات
Read the full Director / Investor profile

ڈائریکٹر کا مکمل تعارف پڑھیں

Talk to usہم سے بات کریں

Message or call us. We will tell you honestly what we have and what it costs.

پیغام کر دیں یا کال — جو آسان لگے۔ ہم کھری بات کریں گے کہ اِس وقت ہمارے پاس کیا موجود ہے اور قیمت کیا بنے گی۔

Order list آرڈر فہرست

Your order list is empty.

Add plants while you browse, then send one WhatsApp message for everything.

Browse plants